اہم خبریں

موسم سرما،سوات میں برف باری جاری، سیاحوں نے کالام کا رخ کر لیا، مری میں سیاحوں کے لیے خصوصی ایڈوائزری جاری

سوات ( اے بی این نیوز  ) سوات میں برف باری کا سلسلہ جاری، سیاح کالام کا رخ کر رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام سوات کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہری علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور کالام، مہوڈنڈ، اترور، گبرال اور شاہی باغ سمیت مختلف سیاحتی مقامات پر برف باری ہورہی ہے۔سیاحتی مقامات پر برف باری کی خبر سنتے ہی سیاحوں نے کالام کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ممکنہ برف باری کے پیش نظر مری میں سیاحوں کے لیے خصوصی ایڈوائزری جاری۔ادھر محکمہ موسمیات نے 2 دسمبر تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
مزید پڑھیں :مراد سعید تربیت یافتہ دہشتگردوں کے ساتھ احتجاج میں موجود تھا،احتجاج میں 45بندوقیں برآمد کیں،عطا تارڑ

متعلقہ خبریں