اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے بکہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سےحکومت کیخلاف جھوٹابیانیہ بنایاجارہاہے۔ مسلح جتھوں کےذریعےشرپسندوں نےیلغارکی۔ احتجاج میں اسلحے سے لیس افغان شہری بھی شامل تھے۔
اسلام آباد کا امن سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی۔ جب بھی ملک ترقی کرتا ہے پی ٹی آئی احتجاج کیوں کرتی ہے ؟ ریاست کسی کےسامنے سرینڈرنہیں کرتی۔ پی ٹی آئی نے ایک بار پھر لاشوں کی سیاست کرنے کی کوشش کی۔
انٹیلی جنس ایجنسیوں کےذریعےپتہ چلا یہ لوگ یلغارکریں گے۔ غیرقانونی احتجاج پر کروڑوں روپے کے سرکاری وسائل ضائع کیے گئے۔ عدالت کی اجازت کے بغیر احتجاج غیرقانونی کہلاتا ہے۔
افغانستان ہمارادوست ملک ہے وہاں بھی امن کے خواہشمند ہیں۔
ڈی چوک سےاسلام آبادپولیس نےجرائم پیشہ افراد گرفتارکیے۔ کسی مہذب معاشرے میں مظاہرین ڈنڈوں اوراسلحہ سےلیس ہوکرنہیں آتے۔ پی ٹی آئی نے احتجاج کا آغاز خون خرابے سے کیا۔
پی ٹی آئی والےاسلحہ کےزورپرسیکیورٹی اداروں پر حملےکرتےرہے۔
احتجاج میں 45بندوقیں برآمد کی ہیں۔ اپنی ناکامی چھپانی کیلئےجھوٹی کہانیاں بنائی گئیں۔ اسلام آبادہائیکورٹ کےبغیرہونےوالااحتجاج غیرقانونی تھا۔ مرادسعیدوزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوامیں روپوش ہیں۔
مراد سعید تربیت یافتہ دہشتگردوں کے ساتھ احتجاج میں موجود تھا۔ مراد سعید نہ صرف احتجاج میں شریک تھا بلکہ جتھے ساتھ لایا۔ کرم کےاندرکہرام مچاہواہےلیکن پی ٹی آئی کی توجہ احتجاج پرہے۔
پی ٹی آئی کامقصدصرف لاشیں گراناتھا۔ خیبرپختونخواکےلوگوں کوسلام پیش کرتےہیں انہوں نےاحتجاج کابائیکاٹ کیا۔
مزید پڑھیں :وزیر اعلیٰ کے پی اور گورنر میں اختلافات عروج پر ، سیاسی رقیق حملے، وزیر اعظم کوبھی آڑے ہاتھوں لے لیا،اندر ونی کہانی سامنے آگئی