اہم خبریں

بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کو مظلوم کشمیری عوام یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کو مظلوم کشمیری عوام یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں، جموں و کشمیر پر ناجائز قبضے کے باوجود خود کو ایک جمہوریہ کہلانا بھارت کے لیے شرمناک ہے،ایک جانب بھارت یوم جمہوریہ منا رہا ہے تو دوسری جانب اس نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق تک سلب کر رکھے ہیں،بھارت اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے۔بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آج بھارت دنیا کے سامنے ایک ہندو فاشسٹ ملک کے طور پر بے نقاب ہو چکا ہے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مودی کی ہندو انتہا پسند حکومت کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے،بھارت میں ہندو انتہا پسندی اور اقلیتوں پر مظالم اپنی آخری حدود کو پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں