راولپنڈی(نیوزڈیسک)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ 3روز سے میراٹوئٹر اکاونٹ بند ہے۔ پیرکوعوامی مسلم لیگ کے رہنماءشیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے معلوم نہیں میرا ٹویٹر اکاؤنٹ 3 روز سے ٹیکنیکل وجوہات کی وجہ سے بند ہے،میں 3 روز کے لیے عمرہ پر سعودیہ عرب آیا ہوا ہوں، پاکستان آؤں گا اور دیکھوں گا کہ ٹویٹر کیوں کام نہیں کر رہا۔