اہم خبریں

عمران خان کیلئے سہولت کاری کی جارہی ہے،جاوید لطیف کا دعویٰ

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان کیلئے سہولت کاری کی جارہی ہے، عمران خان پاکستان کی تقدیر اور معیشت کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔آج مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی گرفتاری کا حامی نہیں ہوں لیکن بار بار وہی جرم کرنے کو غلطی نہیں پالیسی یا بیانیہ کہا جاتا ہے اور اگر دباؤ میں لاکر اداروں کو مرضی کے فیصلے لینے ہیں اگر مسلح کوشش گھیراؤ سے فیصلے لینے ہیں تو اسی طرح چلتے ہیں اور اگر گالی دے کر ملک کے نظام نے چلنا ہے تو ہر جماعت کو آزادی دیدیں۔ جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی تقدیر اور معیشت کے ساتھ کھیل رہے ہیں، پی ٹی آئی والے کہتے ادارے یا ریاست ریڈ لائن نہیں عمران خان ریڈ لائن ہے اگر انکو گرفتار کیا تو پاکستان کے ٹکڑے ہوجائیں گے، کیا یہ پیغام نوجوانوں کو دے رہے ہیں؟ ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آج بھی عمران خان کے سہولت کاروں کی باقیات سہولت کاری کا کام کررہی ہیں۔

متعلقہ خبریں