بورے والا(نیوز ڈیسک ) بورے والا میں گھر میں آگ لگنے سے دو بیٹے اور ان کے والدین جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق بورے والا کے علاقے عزیز آباد میں ایک گھر میں گیس سلنڈر کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 24 سالہ دانش رضا اور 2 سالہ ایان عباس موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے سے دانش کی بیوی 22 سالہ ذکیہ عباس اور ان کا چھ ماہ کا بیٹا فرحان زخمی ہو گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا تاہم کچھ دیر بعد بیٹا فرحان اور دانش کی اہلیہ ذکیہ بھی دم توڑ گئیں۔رپورٹس بتاتی ہیں کہ کمرے میں گیس سلنڈر جل رہا تھا جس سے پردوں میں آگ لگ گئی اور پورا کمرہ لپیٹ میں آگیا۔
مزید پڑھیں: ریڈ زون اور شاہراہ دستور جانیوالے تمام راستے کھول دیئے گئے