اہم خبریں

ریڈ زون اور شاہراہ دستور جانیوالے تمام راستے کھول دیئے گئے

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )دارالحکومت اسلام آباد میں ریڈ زون اور شاہراہ دستور جانیوالے تمام راستے کھول دیئے گئے۔ریڈ زون کے اطراف سے کنٹینرز ہٹا دیئے گئے اور راستے مکمل بحال ہیں۔

ریڈ زون میں داخلے کے لیے نادرا چوک اور مارگلہ روڈ سے بھی کنٹینرز ہٹا دیئے گئے۔ایوب چوک کا راستہ کھول دیا گیا جبکہ سرینا چوک انڈر پاس زیرِ تعمیر ہونے کی وجہ سے بند ہے۔

واضح رہے کہ ریڈ زون کے اطراف راستےتحریک انصاف کے احتجاج کے باعث بندکئےگئے تھے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی تھی جس کی وجہ سے دارالحکومت میں مختلف راستے بند کئےگئے تھے۔
مزید پڑھیں: وی پی این کی رجسٹریشن کے لئے مہلت کا آج آخری دن

متعلقہ خبریں