اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے عمران خان کے دوبارہ وزیراعظم بننے کی نوید سنادی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءفیصل جاوید نے کہا کہ اگرایماندار تھانے دار آجائے تو سارے چور اکٹھے ہوجاتے ہیں،یہ عمران خان کو گرانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عمران خان جلد وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے لیکن این آر او نہیں دیں گے۔ پی ڈی ایم نے عمران خان سے این آر او مانگا اور حکومت میں آکر خود کو این آراو دیدیا۔ اگر عمران خان نیب قوانین میں ان کی ترامیم مان لیتے تو آج وزیراعظم ہوتے۔