اہم خبریں

عدالت نے سلمان اکرم راجہ کی کسی نئے مقدمہ میں گرفتاری روک دی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی احتجاج کے بعد پارٹی قیادت کے خلاف درج مقدمات کا معاملہ ۔ سینئیر وکیل سلمان اکرم راجہ کا اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاق اور پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے گرفتاری سے روک دیا۔ چیف جسٹس عامرفاروق نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل نے درخواست کی کہ

وفاق اور پنجاب میں معلوم نہیں کتنے مقدمات درج ہیں۔ لاہور میں پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔ کسی بھی نامعلوم مقدمہ میں گرفتاری کا خدشہ ہے۔ مقدمات کی تفصیلات دی جائیں اور گرفتاری سے روکا جائے۔

عدالت نے فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کردیے۔ وفاقی پولیس اور پنجاب پولیس سے مقدمات کی تفصیلات طلب ۔عدالت نے سلمان اکرم راجہ کی کسی نئے مقدمہ میں گرفتاری سے روک دیا عدالت نے سماعت آئندہ ہفتہ تک کیلئے ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں :مستقبل میں کیا کرنا ہے؟ سب خطاب میں بتادونگا،علی امین گنڈا پور

متعلقہ خبریں