پشاور (اے بی این نیوز)قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی ٹیم بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے سلسلے میں وزیراعلیٰ ہائوس پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم دوگاڑیوں میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ٹیم مشاورت سے کرے گی، نیب ٹیم وزیراعلیٰ ہاؤس میں آمد واخراج کا اندراج کرانے کی کاروائی مکمل کرے گی۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا فیصلہ 190ملین پاؤنڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : سمجھتاہوں پارٹی کونئی قیادت کی ضرورت ہے،بیرسٹرگوہرکی ڈی چوک نہ جانےکی بات نہیں مانی گئی، سلمان اکرم راجہ