راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مظاہرین نے پولیس پر براہ راست فائرنگ کی اور آنسو گیس کے شیل پھینکے۔
آر پی او راولپنڈی اور دیگر اعلیٰ افسران نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تشدد میں راولپنڈی ڈویژن کے 170 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 24 کی حالت تشویشناک ہے۔انہوں نے بتایا کہ 32 مقدمات میں 1151 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے 64 افغان شہری ہیں۔افسر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین نے ہکلہ میں پولیس پر براہ راست فائرنگ کی، اور پولیس نے صبر کا مظاہرہ کیا۔
آر پی او راولپنڈی نے بتایا کہ راولپنڈی ریجن میں 32 مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس کی 11 گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور جب پولیس نے انہیں روکا تو مظاہرین نے تشدد کا سہارا لیا۔
مزید پڑھیں: عدالتی حکم کے باوجود احتجاج پر توہین عدالت کی درخواست ، پی ٹی آئی کو نوٹس جاری