اسلام آباد( محمد ابراہیم عباسی)اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ڈی چوک پر سویلینز پر طاقت کے بے دریغ استعمال کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا ہے۔
بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ یہ اقدام انسانی، سیاسی، اور معاشرتی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اور ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جاسکتے۔اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور انہیں ان کے عہدوں سے مستعفی ہونے پر مجبور کیا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ سے اس معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی مداخلت ہی انصاف کی فراہمی کو یقینی بنا سکتی ہے۔یہ اعلامیہ صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ریاست علی آزاد کی جانب سے جاری کیا گیا۔