کراچی(نیوز ڈسک) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی بلدیاتی انتخابات کی حقیقت دنیا کے سامنےلائیں گے ،الیکشن میں ریٹرننگ افسران کے ذریعے دھاندلی کی گئی،میئر جماعت اسلامی کا ہی بننا ہے، کراچی کی ترقی کے لیے تمام جماعتوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں۔امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے سوا کوئی الیکشن نہیں چاہتا تھا انتخابات کے انعقاد پرالیکشن کمیشن کے مشکور ہیں، الیکشن میں آراو اور ڈی آراو بہت اہم ہوتے ہیں اور ان کے ذریعے دھاندلی کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری 6 نشستیں ہتھیانے کی کوشش کی جارہی تھی کل ہماری درخواستوں پرسماعت ہوئی اور ہمیں انتخابی نتائج کی درستگی کی یقین کروائی گئی۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت نے مرضی کے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کی جبکہ شہرکی ترقی کیلئے اتفاق رائےبہت ضروری ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ میئر جماعت اسلامی کا ہی بننا ہے، کراچی کی ترقی کے لیے تمام جماعتوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں، یہی حال اگر جنرل الیکشن میں ہو گا تو اس کی شفافیت پر آواز اٹھے گی، 6 نشستوں پر احتجاج کیا، الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا ہے، فارم 11 کے حصول کے لیے ہمیں بہت لڑنا پڑا، نتائج کی تاخیر بتاتی ہے کہ حکومت نے نتائج تبدیل کیے ۔