اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسلام آباد کے ریڈ زون میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جاری احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے افغان نژاد امریکی اور خارجہ پالیسی کے ماہر زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ پرامن پاکستانی مظاہرین کے خلاف دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم تباہ کن ہے۔ غلطی ہے اور یہ امن و امان کو نافذ کرنے کا طریقہ نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں زلمے خلیل زاد نے کہا کہ پاکستان اور اس کے مستقبل کی خاطر مذکورہ حکم کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور پاکستان کے دوستوں کی مدد سے فوری طور پر مفاہمتی عمل شروع کیا جائے۔
The reported shoot-at-sight order to Pakistani soldiers to kill peaceful Pakistani demonstrators is a catastrophic mistake. This is not the way to enforce law and order. For the sake of #Pakistan and its future, the order must be rescinded immediately, and a reconciliation…
— Zalmay Khalilzad (@realZalmayMK) November 26, 2024
مزید پڑھیں :علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کہاں گئے، مظاہرین پریشان