اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی ائی والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے ، حالات مجھے بتانے کی ضرورت نہیں آپ سب کے سامنے ہے حکومت کے واضح احکامات ہیں دھرنے والوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے ،وہ میڈیا سے گفتگو کر ہے تھے مظاہرین کی کوشش تھی کہ انہیں لاشے ملے سارے فساد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہے پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ کسی نہ کسی طرح لاشیں گریں حکومت نے واضح موقف ہے کہ ان سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے ۔
حالات بتانے کی مجھے ضرورت نہیں آپ لوگوں نے خود دیکھا۔ مظاہرین سےکسی قسم کےمذاکرات نہیں ہوں گے۔ حکومت کےواضح احکامات ہیں دھرنےوالوں سےمذاکرات نہیں ہونگے۔مظاہرین کی کوشش تھی کہ انہیں لاشیں ملیں ۔ سارے فسادکےپیچھےایک عورت کاہاتھ ہے۔ سارےمالی وجانی نقصان کی ذمہ دار ایک عورت ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ جانی نقصان نہ ہو۔ کوشش ہے علاقہ بھی خالی کرائیں اورجانی نقصان نہ ہو۔ وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ
بیلاروس کے صدر پاکستان آئے ہیں۔ اس وقت حکومتی رٹ برقرارہے۔ لوگوں کو پیسے دیکر دھرنے میں لایاگیا۔ فسادیوں کےحملےکوپسپاکیاگیا۔ بشریٰ بی بی کودعوت دیتاہوں آپ فرنٹ سےلیڈکریں۔ ہمیں گولی چلانے میں کوئی مشکل نہیں۔ ہم ان لوگوں کو سیاست کیلئے لاشیں نہیں دیں گے۔ جو شرپسند گرفتار کیے گئے وہ پاکستانی نہیں۔
مظاہرین کوبھرپورجواب دیاجائےگا۔
ہم ان سے سختی سے نمٹیں گے، انہیں جواب دیں گے۔ کس جمہوریت میں ایسا ہوتا ہے کہ افغان شہریوں کو پارٹی ممبر شپ دیں۔ گرفتارافرادکی قسم کی ضمانت نہیں ہوگی۔ کیاخیبرپختونخواحکومت نے کرم کےلوگوں کیلئےکوئی پیکیج دیا۔ اپنےگھرمیں آگ لگی ہے اوردوسروں کےگھرکوجلارہےہیں۔ جوقانون کوتوڑےکواس کوگرفتارکیاجائےگا۔ پی ٹی آئی کی جانب سےپختون کارڈکھیلاجاتاہے۔ بشریٰ بی بی علی امین کوکہہ رہی ہیں آگے لگیں۔
مزید پڑ ھیں : ڈٹے رہیں،پیچھے نہیں ہٹیں گے،جو اب تک نہیں پہنچ پائے وہ بھی ڈی چوک پہنچیں ، آخری بال تک لڑیں گے،عمران خان کا پیغام