اہم خبریں

مظاہرین علی امین کی گاڑی پر چڑھ گئے ، ڈی چوک جانے کا مطالبہ، کارکنوں کو ڈی چوک لیکر جائیں،بشریٰ بی بی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    ) بشریٰ بی بی کی علی امین کو کارکنوں کو ڈی چوک لے کر جانے کی ہدایت۔ بشریٰ بی بی نے کہا کہ علی امین کارکنوں کی قیادت کرتے ہوئے ڈی چوک لے جائیں۔

مظاہرین علی امین گنڈاپور کی گاڑی پر چڑھ گئے ، ڈی چوک جانے کا مطالبہ۔ قبل ازیں علی امین گنڈا پور نے احتجاجی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی چوک مطلب ڈی چوک، جب تک عمران خان کا حکم نہیں ہو گا، واپس نہیں جائیں گے، ہمیں اپنا دھرنا دینے دو، یہ ہمارا مُلک ہے، اِس مُلک کو آزاد کرانے کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دی ہیں، کسی کا باپ بھی ہمارے اوپرغلط نظام مسلط نہیں کرسکتا۔ وہ مظاہرین سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ

ڈی چوک مطلب ڈی چوک، جب تک عمران خان کا حکم نہیں ہو گا، واپس نہیں جائیں گے، ہمیں اپنا دھرنا دینے دو، یہ ہمارا مُلک ہے، اِس مُلک کو آزاد کرانے کےلئے ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دی ہیں، کسی کا باپ بھی ہمارے اوپر غلط نظام مسلط نہیں کر سکتا۔

مزید پڑ ھیں : ڈٹے رہیں،پیچھے نہیں ہٹیں گے،جو اب تک نہیں پہنچ پائے وہ بھی ڈی چوک پہنچیں ، آخری بال تک لڑیں گے،عمران خان کا پیغام

متعلقہ خبریں