اہم خبریں

پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف بڑا آپریشن،تیاریاں مکمل، تازہ دم دستے پہنچ گئے،مارکیٹیں بند،آ ج ہی اسلام آباد خالی کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (  اے بی ایننیوز    ) آئی جی اسلام آباد آج ہی اسلام آباد خالی کرانے کا فیصلہ۔ اسلام آباد انتظامیہ نے ملحقہ سیکٹرز کی مارکیٹس بند کرا دیں

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا اہم فیصلہ۔ وفاقی پولیس نے مظاہرین کو گھیرے میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کیلئے اسلام آباد انتظامیہ نے مارکیٹس بند کرا دی ہیں

آئی جی اسلام آباد نے سیکیورٹی کے تازہ دم دستے بھیج دئیے۔ آج رات کو ہی اسلام آباد خالی کیا جائے گا ۔ ڈی چوک تک پہنچنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی مکمل تیاری کر لی گئی ہے۔

ڈی چوک کے اردگرد کے سیکٹرز میں قائم تمام مارکیٹس کو انتظامیہ نے فوری طور پر بند کروا دیا۔

میلوڈی، بلیو ایریا، آبپارہ، ایف-6 اور ایف-7 کی مارکیٹس مکمل طور پر سیل کر دی گئیں۔ رات کی تاریکی میں بڑے آپریشن کی منصوبہ بندی جاری ہے۔ آئی جے پی روڈ اور اسلام آباد کے اہم داخلی و خارجی راستے خالی کرانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور مظاہرین کو سختی سے نمٹنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اسلام آباد میں کشیدہ حالات کے پیش نظر کسی بھی بڑے ایکشن کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزید پڑ ھیں : جب تک عمران خان کا حکم نہیں ہو گا، واپس نہیں جائیں گے، علی امین گنڈا پور

متعلقہ خبریں