راولپنڈی ( اے بی ایننیوز )اڈیالہ جیل میںعمران خان کے خلاف 28 ستمبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت۔انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی ۔
عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا
پراسیکوشن نے عمران خان کے مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔
وکلا صفائی کی جانب سے پراسیکیوٹر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت
عدالت نے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 6دن کی توسیع کر دی ۔ عدالت کا عمران خان بانی پی ٹی آئی کو 2دسمبر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑ ھیں : ڈی چوک کے پاس کے علاقے میں بجلی بھی بند کردی گئی، شدید شیلنگ جاری، حالات انتہائی کشیدہ