اہم خبریں

رینجرز اہلکاروں کو کچلنے کا واقعہ ، ملوث ملزم گرفتار،اعتراف جرم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سری نگر ہائی وے پر4 رینجرز اہلکاروں کو کچلنے کا واقعہ،وفاقی پولیس نے رینجرز کو کچلنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ۔ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت ہاشم ولد عاصم کے نام سے ہوئی،

ذرائع کے مطابق ہاشم ولد عاصم اسلام آباد کے علاقہ ایف ٹین کا رہائشی ہے، کار سوار عاصم ایبٹ آباد سے اپنے گھر اسلام آباد جا رہا تھاکہ سرینگر ہائی وے پر حادثہ پیش آگیا،

ملزم کاکہنا تھا کہ مجھے رات کے وقت فورس کے اہلکار نظر نہیں آئے، ہاشم پولیس نے شاھین چوک سے گاڑی قبضے میں لے کر مارگلہ تھانے منتقل کر دی، ذرائع ملزم ہاشم کو بھی تھانہ مارگلہ منتقل کر دیا گیا
راستوں کی بندش، توشہ خانہ ٹو سمیت کئی مقدمات ملتوی

متعلقہ خبریں