اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاک فوج نے ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال لیا،، میڈیا ٹیموں اور ڈی ایس این جیز کو ہٹا دیا گیا۔۔!!
پاک فوج کے دستے ڈی چوک پہنچ گئے، کنٹنیرز کے اوپر بھی فوج کے اہلکاروں نے پوزیشن سنبھال لی، مساجد سے اعلانات کئے جا رہے ہیں کہ احتجاج سب کا حق ہے، توڑ پھوڑ نہ کریں، لوگوں کو نقصان نہ پہنچائیں، پُر امن رہیں، قانون کو ہاتھ میں لینے پر کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کارکن ڈی چوک پہنچے تو پولیس اور رینجرز کے ہٹنے کے بعد فوج کے چند جوان کنٹینرز پر آ گئے اور سپیکر سے اعلانات کیے لیکن کارکنان وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگاتے آگے بڑھے اور کنٹینر پر چڑھ گئے.
مساجد سے ہونے والے اعلانات میں کہا جا رہا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے پر سخت کارروائی کی جائے گی.رینجرز اہلکاروں نے مظاہرین کو چائنہ چوک کے قریب آگے بڑھنے سے روک رکھا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے گزشتہ روز آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو طلب کر لیا تھا اور فوج کے شرپسند عناصر کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا احکامات ہیں
راستوں کی بندش، توشہ خانہ ٹو سمیت کئی مقدمات ملتوی