اہم خبریں

عطاتارڑ نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی تردید کر دی

وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف لاشیں اٹھائی جا رہی ہیں، اور دوسری طرف مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا قافلہ اسلام آباد ٹول پلازا پہنچ گیا۔ قافلے کے شرکاء نے گاڑیوں سے اتر کر پیدل ٹول پلازا عبور کیا۔

قافلے کی قیادت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی کے بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور قافلے کی قیادت کر رہے ہیں، اور بشریٰ بی بی کی گاڑی ان کے پیچھے آ رہی ہے۔

اس سے قبل بشریٰ بی بی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک عمران خان ہمارے پاس نہیں آ جاتے، ہم یہ مارچ ختم نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی آخری سانس تک اس مارچ کا حصہ رہیں گی، اور چاہے کوئی ان کا ساتھ دے یا نہ دے، وہ کھڑی رہیں گی۔

پی ٹی آئی احتجاج ،پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا

متعلقہ خبریں