اسلام آباد (نیوزڈیسک) ایران نے پاکستان ساتھ اقتصادی سفارت کاری کو فروغ دینے کے عملی قدامات شروع کردیے پریفرنشل ٹریڈ ایگریمنٹ (پی ٹی اے )کے تحت پاکستان کے ساتھ درج تمام اشیاء کی درآمد لگی پابندی ہٹادی۔پیر کو تفصیلات کے مطابق ایران نے پی ٹی اے کے تحت پاکستان کے ساتھ درج تمام اشیاء کی درآمد پر پابندی ہٹادی ہے۔پاکستان اور ایران نے ترجیحی تجارتی معاہدے پی ٹی اے پرمارچ 2004 میں دستخط کئے تھے جبکہ وفاقی کابینہ نے پریفرنشل ٹریڈ ایگریمنٹ کی مئی 2005 میں توثیق کی تھی۔ذرائع کے مطابق ستمبر 2006 میں پاکستان ایران ترجیحی تجارتی معاہدے کو فعال کیا گیا تھا۔