اہم خبریں

علی امین گنڈا پور کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ غازی بھروتا پہنچ گیا، ہیوی مشینری ہمراہ

پشاور (  اے بی این نیوز        ) پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ غازی بھروتا پہنچ گیا۔ قافلے کی قیادت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین کررہے ہیں۔ ہیوی مشینری قافلے سے آگے ہےپارٹی قائدین کے ساتھ کارکنوں کی گاڑیاں پیچھے ہیں ۔ ادھر
اسلام آباد، کھنّہ پل پر پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج جاری ہے۔ پولیس پر مظاہرین کا شدید پتھراو ۔ مظاہرین کے پتھراو سے اہلکار ایس آئی منور زخمی ۔
مظاہرین کی جانب سے پولیس گاڑی پر شدید پتھراو جاری ۔ ایس ایس پی آپریشن پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقعے پر روانہ ہو گئے۔
پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر ریلی کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد داخل۔ رہنماپی ٹی آئی سیمابیہ طاہر نے کہا کہ فسطائیت اور بربریت سے ہمیں نہیں ہرایاجاسکتا۔ ہم کشتیاں جلا کر گھروں سے نکلے ہیں۔ ہم اپنے مقاصد اور مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہار ماننے والے نہیں بانی پی ٹی آئی کو رہا کرکے رہیں گے۔

تھانہ شمس کالونی میں پی ٹی آئی ورکرز کیخلاف پہلا مقدمہ دائر۔ پولیس کی جانب سے 33 گرفتار کارکن عدالت پیش۔ تمام ملزمان کو ڈیوٹی جج شہزاد خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو شناخت پریڈ پر 14 دن کیلئے جیل بھیج دیا۔
ملزمان کو دوبارہ 7 دسمبر کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ ملزمان کیخلاف انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج۔ پی ٹی آئی کارکنان ایک بار پھرایکسپریس ہائی وے پر نکل آئے ۔
کارکنان نے کنٹینرز پر لگائے گئے پردے کو آگ لگا دی ۔
پردے بیلا روس کے بین الاقوامی وفد کی آمد کے باعث لگائے گئے تھے ۔ پولیس کی جانب سے مری روڈ،ایکسپریس وے پر آنے والے کارکنوں پر شیلنگ۔ شیلنگ کے باعث پی ٹی آئی کارکنان قریبی گلیوں میں داخل ہو گئے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کاقافلہ پنجاب کی حدودمیں داخل ۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور ممبران صوبائی اسمبلی بھی قافلہ کےہمراہ ۔ ضلع اٹک کےقافلہ کی قیادت سابق رکن قومی اسمبلی ایمان طاہر کررہی ہیں ۔ اٹک:قافلے میں ہزاروں کارکنان شریک ،گاڑیوں کی کئی کلومیٹر تک لمبی قطاریں۔ پولیس کی جانب سے پہلی رکاوٹ موٹروےغازی بروتھا نہرپل پر لگائی گئی ہے
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی احتجاج،حا لات کشیدہ،مزید دو مرکزی راہنما گرفتار،مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ

متعلقہ خبریں