اہم خبریں

پی ٹی آ ئی کا احتجاج،حکومتی حکمت عملی فلاپ، عمران خان کا حکومت کو سرپرائز، جانئے کیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز         )تحریک انصاف کی احتجاج سے متعلق حکمت عملی سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق آج پشاور سے قافلہ دیر سے روانہ ہوا، راستے میں صوابی میں پڑاؤ ہوگا۔ کل بھی ممکنہ طور پر اسلام آباد کا رخ نہیں کیاجائےگا۔ صوابی میں کل بھی قافلوں کا انتظار کیاجائےگا۔ تحریک انصاف کا پلان احتجاج کو ایک ہفتے تک لے کر جانے کا ہے۔
ممکنہ طور پر ڈی چوک بھی نہیں آئیں گے، حکومت کو سرپرائز دیں گے۔ اسلام آباد میں کسی اور مقام کا رخ کریں گے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بشریٰ بی بی کو صوابی سے واپس روانہ کردیں گے۔
حکو مت ان ایکشن۔ ملک بھر میں کریک ڈاؤن ۔ متعدد پی ٹی آئی کارکن گرفتار۔ ملتان سے پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر۔ معین ریاض۔ زین قریشی ۔ چیچہ وطنی سے ممبر قومی اسمبلی رائے حسن نواز خان ۔ ڈی چوک احتجا ج کیلئے جا نے والی پی ٹی آئی کی خاتون ورکر گرفتار۔ لاہور کے علاقوں شاہدرہ۔ ملت پارک۔ گرین ٹاؤن۔ سول لائنز ۔ شیخوپورہ میں پولیس چھا پے درجنوں کار کن گرفتار کر لئے گئے۔
مزید پڑھیں :

متعلقہ خبریں