راولپنڈی(اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کے کارکنان فیض آباد پل پر جمع ہوگئے ۔ پولیس کی کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد کارکن منتشر ہو گئے۔
پی ٹی آئی کااحتجاج ۔ حکومت روکنے کیلئے تیار۔ اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستے بند۔ ریڈ زون سیل۔ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات۔ ٹی چوک میں اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستے کنٹینر لگا کربند کردیئے گئے۔
موٹرویز سمیت اہم شاہراہیں بھی بند۔ اٹک میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کازمینی رابطہ منقطع۔ جی ٹی روڈ اٹک خوردکے مقام دونوں اطراف کنٹینرلگاکر مکمل سیل۔ میٹرو بس سروس بھی معطل ۔ ہسپتالوں میں ہائی الرٹ ۔ عملے کی چھٹیاں منسوخ۔
26 نمبرچونگی اور ترنول میں رینجرز تعینات ۔ اہم سرکاری عمارتوں پر پوزیشنز سنبھال لیں۔ زیروپوائنٹ پر پنجاب پولیس کی قیدی وینز بھی اسلام آباد پہنچا دی گئیں ۔ فرنٹ لائن پر رہنے والی پولیس فورس کو اینٹی رائٹ کٹس۔ آپریشن سامان فراہم کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں :بشریٰ بی بی احتجاج میں شرکت کی خواہشمند، وزیر اعلیٰ کے پی نے منع کردیا