اہم خبریں

پی ٹی آئی قافلے اسلام آباد روانہ ، مختلف شہروں میں گرفتاریاں،راستے بند

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے آج ہر صورت احتجاج کا اعلان کیا ہے، پی ٹی آئی کے قافلے اسلام آباد کی جانب نکلنے کو تیار ہیں، پشاور موٹروے پر کارکنان کی آمد شروع ہوگئی، حکومت نے بھی احتجاج سے نمٹنے کی تیاری مکمل کرلی۔

بڑے شہروں میں موبائل فون اور اٹرنیٹ سروس معطل ہے، اسلام آباد کے راستے 24 مقامات پر کنٹینرز لگا کر بند کردیے گئے، لاہور کے تمام داخلی راستے بھی سیل کردیے، گوجرانوالہ، ٹیکسلا، جہلم سمیت مختلف شہروں میں شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں، پولیس، رینجرز اور ایف سی کے 30 ہزار اہلکار تعینات ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت اور کال کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت نے آج یعنی 24 نومبر کے احتجاج کو فیصلہ کن قرار دیا اور عوام سے بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں خیبرپختونخوا سے قافلے صوابی پہنچیں گے اور پھر مرکزی قافلے کی صورت میں اسلام آباد کی جانب چل پڑیں گے۔پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستے بند کر دیے گئے، مختلف علاقوں کو سیل کردیا گیا، اسلام آباد اور راولپنڈی میں متعدد مقامات پر سڑکیں بند کی گئی ہیں، ایران ایونیو مارگلہ روڈکو دونوں اطراف سے کنٹینرز لگا کر بلاک کیا گیا۔
مزید پڑھیں: کرم: قبائلی کشیدگی میں شدت، 31 افراد ہلاک 100 سے زائد زخمی

متعلقہ خبریں