اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) راہنما پی ٹی آئی شوکت بسرا نے کہا ہے پاراچنارمیں متعددلوگ شہیدہوئے،حکومت کی کیاترجیحات ہیں؟جعلی حکومت کوعوام سےکوئی سروکارنہیں۔
پی ٹی آئی کےپرامن احتجاج کوروکنےکیلئےہرحربہ استعمال کیاگیا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا
وزیرداخلہ کی ساری توجہ ہمارےاحتجاج کوروکنےپرہے۔بانی پی ٹی آئی کیساتھ لوگ نہیں ہیں توراستے کیوں بندکیےجارہےہیں۔ شہلا رضا نھے کہا ہے گزشتہ روز پارا چنار میں ہونیوالے واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہوں۔
پی ٹی آئی کی قیادت کو احتجاج ملتوی کرکے پارا چنار جانا چاہیے۔ پی ٹی آئی والوں کوسانحہ پاراچنارپراپنااحتجاج ملتوی کرناچاہیےتھا۔ 18ویں ترمیم کےبعدسیکیورٹی صوبائی حکومت کامسئلہ ہے۔
رہنمان لیگ ڈاکٹرذوالفقارعلی نے کہا کہ پرامن احتجاج کرناہرسیاسی جماعت کاآئینی حق ہے۔ قوم کویادہے2014میں پی ٹی آئی نےاحتجاج میں کیاکیا۔ ان لوگوں نےپی ٹی وی پرحملہ کیا املاک کونذرآتش کیا۔
9مئی کوبھی پی ٹی آئی نےکیاپرامن احتجاج کیاتھا؟2018میں پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کی مددسےاقتدارمیں آئی۔
مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 روپے فی لٹر اضافہ ہو نے کا امکان