لاہور( اے بی این نیوز )لاہور ہائیکورٹ کا سردیوں کی چھٹیوں کے بعد سکولوں کے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دینے کا حکم ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے دائردرخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس میں کہا سکولوں کے بچے سکولز کی جانب سے فراہم کی گئی ٹرانسپورٹ پر آئیں۔ جو سکول انتظامیہ احکامات کو نہیں مانے گی اسے سیل کر دیا جائے۔
کوئی سکول والدین کو لکھ کر نہ بھیجے کہ ہم بچوں کے ذمہ داری نہیں لیں گے۔ ٹرانسپورٹ حکام گاڑیوں کی فٹنس سے متعلق پندرہ دنوں میں پالیسی بنا کر پیش کریں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ ہر تین ماہ بعد گاڑیوں کی انسپکشن کرے اور گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے پاس تمام پبلک اور پرائیویٹ بسوں کا ڈیٹا ہونا چاہئے۔
مزید پڑھیں :تحریک انصاف کا احتجاج ٹریفک پلان جاری،جانئے کون کون سے راستے کھلے ہو نگے