اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کا معاملہ ، انتظامیہ نے ہوٹلز کی بکنگ منسوخ کرنے کی ہدایت کر دی ۔ 27 نومبر تک نئی بکنگ پر بھی پابندی۔ ہوٹلز کے کمروں کو خالی کرایا جانے لگا۔
حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد۔ حکومت پنجاب نے صوبے میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی۔
پابندی کا اطلاق ہفتہ 23 نومبر سےپیر 25 نومبر تک ہو گا۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 18ویں اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی گئی تھی۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔
سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔ شرپسند عناصر عوامی اجتماع کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکتے ہیں ۔ محکمہ داخلہ نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
مزید پڑھیں :بھارتی پنجاب سے ہوا ئیں پھر تبدیل ،سموگ بے قابو،شہریوں کو بلاضرورت باہر نہ نکلنے کا مشورہ