لوئرکرم ( اے بی این نیوز )مسافرگاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ ۔ جاں بحق افراد کی تعدا د44 سے تجاوز کر گئی۔ فائرنگ کے باعث متعدد زخمیوں کی حالت نازک ۔ اموات بڑھنے کا خدشہ۔ جاں بحق افراد کی میتیں پارا چنار پہنچادی گئیں۔ آج نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
پارا چنار شہر میں سوگ ۔ کاروباری مراکز اور بازار بند۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین کی کرم میں صورتحال بہتر بنانے کیلئے جرگے کو فعال کرنے کی ہدایت۔ حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔