اہم خبریں

24 نومبر احتجاج، پی ٹی آئی قیادت اور حکومتی نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے تین دور نا کام،آج عمران خان سے حتمی رابطہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )تحریک انصاف کا 24 نومبر کو احتجاج ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان تاحال کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ پی ٹی آئی قیادت اور حکومتی نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے تین دور نا کام۔
آج ہی ٹی آئی کی قیادت کو بانی چیئرمین کا احتجاج کے حوالے سے حتمی پیغام بھجوایا جائے گا۔ پی ٹی آئی قیادت مقامی قائدین اور کارکنوں کو آج حتمی لائحہ عمل دے گی۔ اگر حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے مطالبات کے حوالے سے مثبت جواب نہ ملا تو کا رکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کے احکامات جاری کر دیئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی رہائی کیلئے کینیڈا میدان میں آگیا، تین بڑے فیصلے کر لئے ،جانئے کیا

متعلقہ خبریں