اہم خبریں

وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخواعلی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )تھانہ آئی نائن مقدمہ میں وزیر اعلی خیبر پختو نخواعلی امین گنڈا پور اشتہاری قرار۔ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آ با د کے جج طاہر عباس سپرا نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔۔علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کے بعد کیس دیگر ملزمان سے الگ کر دیا گیا ہے۔

ملزمان راجہ راشد حفیظ، واثق قیوم، راجہ خرم نواز، فیصل جاوید، عمر تنویر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری۔ فیصلہ میں تمام غیر حاضر ملزمان کی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد ضمانتی مچلکے منسوخ ۔ کیس کی مزید سماعت 28 نومبر تک ملتوی ۔

مزید پڑھیں :پنجاب میں دفعہ 144نافذ، ہر قسم کے احتجاج، جلسے ، دھرنوں پر پابندی

متعلقہ خبریں