لاہور(نیوز ڈیسک ) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں تین روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے میں ہر قسم کے احتجاج، اجتماعات، جلوسوں، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔پنجاب حکومت نے صوبے میں تین روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ پابندی 23 نومبر بروز ہفتہ سے 25 نومبر بروز پیر تک ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیکیورٹی خطرات کے باعث کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے اور شرپسند عوامی اجتماع کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرسکتے ہیں۔کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 18ویں اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی گئی۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام اور انسانی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج میں گرفتار 2 خواتین کو شناخت پریڈ پر جیل بھیجنے کا فیصلہ معطل،رہائی کا حکم