اہم خبریں

معروف براڈکاسٹرابوالحسن نغمی 92 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے،نمازجنازہ کل ادا کی جائیگی

ورجینیا(نیوزڈیسک)معروف براڈکاسٹراور ادیب ابوالحسن نغمی 92 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے وہ منٹوکے قریبی دوستوں میں سے تھے،ان کی نمازجنازہ کل ورجینا ادا کی جائے گی۔پیر کوسینیئر صحافی براڈ کاسٹر اور ادیب ابوالحسن نغمی امریکا میں انتقال کر گئے، ان کی عمر 92 برس تھی۔ادیب ابوالحسن نغمی گزشتہ 50 برس سے امریکا میں مقیم تھے، وہ منٹو کے دوستوں میں سےتھے۔انہوں نے متعدد کتابیں لکھیں، وہ امریکا میں بنائی گئی تنظیم سوسائٹی آف اردو لٹریچر کے روح رواں بھی تھے۔ادیب ابوالحسن نغمی ریڈیو پاکستان کے ساتھ منسلک رہے، آؤ بچو سنو کہانی اُن کا کامیاب اور معروف ترین پروگرام رہا۔ان کی نماز جنازہ منگل کی دوپہر ایک بجے دارالہدی، سپرنگ فیلڈ، ورجینیا میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں