اہم خبریں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا 24نومبر کو احتجاج کی قیادت کریں گے،ہم کوئی جنگ کرنے تو نہیں آتے،احتجاج ہمارا آئینی حق ہے،بیرسٹر سیف

پشاور (  اے بی این نیوز        )بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ہم نے تو کبھی کسی اہلکار کو نہیں کہا کہ کسی اہلکار کو پتھر ماریں۔ سیکیورٹی اہلکار ایم این ایز،ایم پی ایز کیساتھ ہوتے ہیں۔
سرکاری گاڑیاں پہلے استعمال کی نہ اب کریں گے۔
احتجاج کیلئے صوبائی وسائل پہلے استعمال ہوئے نہ اب ہوں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا 24نومبر کو احتجاج کی قیادت کریں گے۔ احتجاج کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں ،عوام کو موبلائز کررہے ہیں۔
وفاق کو سنجیدہ طریقے سے معاملات حل کرنے ہیں تو بات کرنی چاہیے۔ کہیں نہیں کہا باضابطہ مذاکرات یا بات چیت ہورہی ہے۔ کہا تھا بات چیت کیلئےاپروچ ہوئی ہے باضابطہ گفتگو کا نہیں کہا تھا۔
ہم کوئی جنگ کرنے تو نہیں آتے،احتجاج ہمارا آئینی حق ہے۔

مزید پڑھیں :حکومت عمران خان کی رہائی برداشت نہیں کرسکتی، تیمورخان جھگڑا، عمران خان باہر آئے تو ان کا ڈیتھ وارنٹ ہوگا،کاشف عباسی

متعلقہ خبریں