اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی کے راہنما تیمورخان جھگڑا نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کی رہائی برداشت نہیں کرسکتی،
بانی کوپتہ ہے حکومت انہیں جمعہ سےپہلےرہانہیں کرےگی۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کاماضی گواہ ہے ہمیشہ سازش کاحصہ رہے۔
دانیال چودھری نے کہا کہ ملک ترقی کررہا ہےمعیشت ٹھیک ہورہی ہے یہ ان کی سیاست موت ہے۔ معیشت میں بہتری آرہی ہے پی ٹی آئی کی بے چینی بڑھ رہی ہے۔ پی ٹی آئی ریاستی اداروں کیخلاف جہاد کررہی ہے۔ پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے۔ 9مئی ہم نےنہیں کیاتھاپی ٹی آئی اس میں ملوث ہے۔
سینئرسیاستدان آصف کرمانی نے کہا کہ حکومت کی عوام میں کوئی سا کھ نہیں۔ سیاستدان عوام میں جانےکےقابل نہیں۔ موجودہ سیاستدان نوازشریف کی ساکھ کوبھی متاثرکررہےہیں۔ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں بیانیہ ان کےپاس ہے۔
ملک میں چندخاندان حاکم ہیں غریب مشکلات کاشکارہے۔ جوحالات چل رہےہیں ان سےنکلنےکیلئےشفاف الیکشن ضروری ہے۔ کاشف عباسی نے کہا کہ عمران خان باہر آئے تو ان کا ڈیتھ وارنٹ ہوگا۔مجھے نہیں لگ رہا عمران خان جیل سے باہر آئینگے گے۔
عمران خان حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے لیے قابل قبول نہیں۔ذاتی آنا کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔مثبت ڈائیلاگ نہیں ہو رہے۔۔اس وقت عمران خان کی فیملی فرنٹ پر نظر آرہی ہے۔
مجھے نہیں لگتا 24 کو لوگ زیادہ نکل پائیں گے۔ تحریک انصاف حکومت پر پریشر ڈالنے میں کامیاب نظر نہیں آرہی۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کا فیصل واڈا کو پہلے سے پتہ تھا۔
مزید پڑھیں :بشریٰ بی بی احتجاج کاحصہ نہیں ہونگی وہ صرف پیغام رسانی کررہی ہیں،شیخ وقاص اکرم