اہم خبریں

عمران خان کی حکومت کیوں گرائی،بشریٰ بی بی نے وجہ بتادی،قمر جاوید باجوہ کی تردید

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )بشریٰ بی بی نے کہا کہ ساری قوتیں بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیوں ہو گئیں۔ یہ بات پہلی بار آپ کو بتا رہی ہوں جو کسی نے آپ کو نہیں بتائی۔
جب بانی پہلی بار ننگے پاوں مدینے گئے تھے تب باجوہ کو کالز اور پیغام آنا شروع ہو گئے۔
کہاگیا یہ کیا اٹھا کر لے آئے ہو ہم ملک میں شریعت کا نظام ختم کرنے لگے ہیں۔ کہاگیا تم شریعت کے ٹھیکے داروں کو لے آئے۔ تب سے بانی پی ٹی آئی اور اس کی اہلیہ کیخلاف گندا پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کو یہودی کا ایجنٹ کہنا شروع کر دیاگیا۔ یہ بات با نی پی ٹی آئی نے کبھی عوام کو نہیں بتائی۔ باجوہ اور اسکی فیملی سے پوچھیں جنہوں نے یہ باتیں کسی کو بتائیں اوربانی تک پہنچائیں۔
بانی کو اس بات کی سزا دی جا رہی ہے کہ وہ ننگے پاؤں مدینہ شریف میں چلے تھے۔ جبکہ
قمر جاوید باجوہ نے بشری ٰ بی بی کےبیان کی تردید کردی انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سعودی عرب سے واپسی پر کوئی فون کالز نہیں آئیں۔ بشریٰ بی بی غلط کہہ رہی ہیں میرے پاس کوئی کالز نہیں آئی تھیں۔

مزید پڑھیں :شریٰ بی بی پہلی مرتبہ سیاسی دنیا میں باقاعدہ عمران خان کا پیغام لے کر آگئیں، قوم سے خطاب،جانئے کیا دھماکے دار پیغام دیا

متعلقہ خبریں