اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ ۔ بشری بی بی 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے ساڑھے آٹھ بجے اہم پیغام دیں گی۔ انہوں نے اپنے ایک ویڈیو کے پیغام میں کہا کہ کسی صورت بھی احتجاج کو منسوخ نہیں کیا جائے گا،بشریٰ بی بی نے کہا کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ ،ہر طبقہ کا فرد احتجاج کیلئے نکلے،بشریٰ بی بی نے واضح کیا کہ عمران خان باہر نکل کر کسے سے بدلہ نہیں لے گا۔
اسلام بھی اس چیز کو پسند نہیں کرتا ،انہوں نے کہ کہ عمران خان اللہ کی خوشنودی کیلئے حکومت میں آنے کیلئے کوشاں ہے جب کہ یہ لوگ اپنی کرپشن کو بچانے کیلئے حکومت میں آتے ہیں،انہوں نے کہا دراصل میں بتاتی ہوں کہ عمران کو اس بات کی سزا دی جارہی ہے کہ وہ اپنی قوم اور اصل آزادی کیلئے لڑ رہا ہے ۔اب فیصلہ آپ کے ہاتھ میں کہ آپ نے اصل آزادی حا صل کرنی ہے اپنے خان کیلئے نکلنا ہے یا نہیں،میرو فرض تھا کہ میں آپ لوگوں تک آپ کے عمران خان کا پیغام پہنچا دوں سو وہ میں نے پہنچا دیا اب فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔
میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام لیکر آئی ہوں۔ آپ نے باتوں پر کان نہیں دھرنے احتجاج کی تاریخ نہیں بدلے گی ۔ خاص طور پر ججز اور وکیلوں کو کہا ہے کہ اپنی وردی میں لیڈ کریں احتجاج ۔
ملک میں قانون کی بالا دستی کیلئے آپ نے نکلنا ہے۔
آپ سب نے چوبیس نومبر کو احتجاج کیلئے نکلنا ہے ۔ یہ خان کی جنگ نہیں ہے آپ سب کہ جنگ ہے ۔ بانی پی ٹی اپنے لیے جیل میں نہیں ہے ۔ آپ سبکے لیے ہے اس ملک میں انصاف قائم ہو ۔ بشری بی بی 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے ساڑھے آٹھ بجے اہم پیغام دیں گی
آج میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام دینے آپ کے سامنے آئی ہوں۔ بانی پی ٹی آئی نے پوری قوم کو 24 نومبر کو نکلنے کی کال دی ہے۔ یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ہر طبقے کو اس احتجاج کا حصہ بننے کا کہا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے وکلا اور ججز کو بھی اس احتجاج کا حصہ بننے کی دعوت دی ہےکہا جارہا ہے کہ 24 نومبر کی تاریخ تبدیل کردی جائے
24 نومبر کسی صورت تبدیل نہیں ہوگی
جب تک بانی چیئرمین پی ٹی آئی خود تاریخ بدلنے کا اعلان نہیں کرتے۔ جب تک بانی پی ٹی آئی خود آکر عوام سے خطاب نہیں کرتے 24 تاریخ احتجاج کی ڈیٹ تبدیل نہیں کی جائے گی۔ادارے اور پولیس اپنے بچوں پر ظلم کیوں کر رہے ہیں ؟؟
ہمارا احتجاج آئین اور قانون کے مطابق ہوگاقانون کی خلاف ورزی ادارے خود کرتے ہیںکیا پاکستان صرف خان کا ہے؟؟کیا ساری قربانیاں بانی پی ٹی آئی نے دینی ہیں؟؟؟کیا خان کا دل نہیں کرتا آرام کرنے کو؟؟خان کو بہت چھوٹی سی جگہ پر رکھا گیا ہےخان ڈیڑھ سال سے ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی کے لیے بیٹھا ہوا ہے
کسی بھی قانون میں کسی کو پر امن احتجاج سے نہیں روکا جاسکتا۔ یزید مت بنیں ۔ احتجاج کے لیے آنے والے بچے ،بچیاں بھی آپ کے بہن بھائی ہیں۔ اداروں کو کہتی ہوں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کسی سے بدلہ نہیں لیں گےبانی پی ٹی آئی نے کہا کہ طاقت میں آکر معافی کا دروازہ کھولوں گا۔ بانی پی ٹی آئی باہر آکر بدلہ نہیں لیں گےبانی پی ٹی آئی کسی صورت بدلہ نہیں لیں گےبانی پی ٹی آئی نے یہ واضح کردیا ہے.
ساری قوتیں بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیوں ہو گئیں۔ یہ بات پہلی بار آپ کو بتا رہی ہوں جو کسی نے آپ کو نہیں بتائی۔ جب بانی پہلی بار ننگے پاوں مدینے گئے تھے تب باجوہ کو کالز اور پیغام آنا شروع ہو گئے۔
کہاگیا یہ کیا اٹھا کر لے آئے ہو ہم ملک میں شریعت کا نظام ختم کرنے لگے ہیں۔ کہاگیا تم شریعت کے ٹھیکے داروں کو لے آئے۔ تب سے بانی پی ٹی آئی اور اس کی اہلیہ کیخلاف گندا پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کو یہودی کا ایجنٹ کہنا شروع کر دیاگیا۔ یہ بات با نی پی ٹی آئی نے کبھی عوام کو نہیں بتائی ۔ باجوہ اور اسکی فیملی سے پوچھیں جنہوں نے یہ باتیں کسی کو بتائیں اوربانی تک پہنچائیں۔ بانی کو اس بات کی سزا دی جا رہی ہے کہ وہ ننگے پاؤں مدینہ شریف میں چلے تھے۔
مزید پڑھیں :ہمیں حکومت کی نیت کا پتہ چل چکا ، احتجاج بھی 100فیصد ہوگامذاکرات بھی ہونگے ،عمران خان