ٹیکسلا،گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا،دو بچے جاں بحق

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں پراچہ ہاوس کے قریب رات گئے گھر میں گیس لیکیج ے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 02 بچے جل کر جاں بحق جبکہ ماں ، بچہ اور دادا جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو فائر ٹینڈرز اور ایمرجنسی ایمبولینسز نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ، ریسکیو1122 اہلکاروں نے فوری طور پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے اسپتال منتقل کر دیا، ریسکیو نے بچوں کی میتوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق بچوں کی شناخت 4 سالہ سودیس اور 5 سالہ اویس کے نام سے ہوئی۔

ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں اور ہر وقت باخبر رہیں

WhatsApp Channel