اہم خبریں

عمران خان کو 66مقدمات میں  ضمانت درکار ، جا نئے تفصیل کون سے مقدمات کہاں کہاں درج ہیں

اسلام آباد (اے بی این نیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان کو 66مقدمات میں  ضمانت درکار ہے۔ پنجاب میں 9مئی8 کے مقدمات۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ کوہسارمیں 4مقدمات ہیں۔ جبکہ تھانہ کورال،اسلام آبادمیں 1مقدمہ ہے۔
تھانہ گولڑہ،کراچی کمپنی،آئی نائن،شہزادٹاؤن،سنگجانی اورتھانہ رمنا ایک ایک مقدمہ درج ہے۔ پنجاب میں54مقدمات ہیں،9مئی کے 12مقدمات ہیں۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہ ہوسکےگی۔ 09 مئی کے 08 مقدمات میں عمران خان جوڈیشل ریمانڈ پر ہے ۔

09 مئی کے 05 کیسز میں عمران خان کی ضمانت ہو چکی ہے ۔سنگجانی جلسے کے دوران تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی دیگر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ نامزد ہیں۔ تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں عمران خان کی گرفتاری نہیں ڈالی گئی ۔

جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان سمیت 125 دیگر ملزمان پر 25 نومبر کو فرد جرم عائد ہوگی ۔ 09 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت 02 دسمبر کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہے۔

مزید پڑھیں :جی ایچ کیو حملہ کیس،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

متعلقہ خبریں