اہم خبریں

مذاکرات میں مزید پیشرفت کے بعد 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا،عمران خان نے بات چیت کیلئے اور وقت مانگ لیا

راولپنڈی ( اے بی این نیوز      )عمران خان اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ بیرسٹرگوہر اور علی امین گنڈا پور مذاکرات کا پروپوزل لیکر اڈیالہ جیل پہنچے،ذرائع کے مطابق
عمران خان نے پروپوزل میں شامل کچھ چیزوں پر اعتراض اٹھایا۔ عمران خان نے مذاکرات کے پروپوزل پر مزید بات چیت کیلئے وقت مانگا۔ مذاکرات آگے بڑھانے کیلئےعمران خان نے دونوں رہنماوں کو گرین سگنل دے دیا۔
ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات میں پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ عمران خان نے مذاکرات میں پیشرفت پر اطمنان کا اظہار کیا۔ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
مذاکرات میں مزید پیشرفت کے بعد 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا

مزید پڑھیں  :کیا عمران خان رہا ہو سکیں گے ؟ابھی بھی کن کن مقدمات میں نامزد ہیں،کس کیس میں گرفتاری نہیں ڈالی گئی،جا نئے تفصیلی رپورٹ

متعلقہ خبریں