خیبرپختونخوا ، نگراں کابینہ کی آج حلف برداری کا امکان

پشاور، خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کا اعلان آج ہوگا، گورنر ہاؤس میں حلف برداری تقریب کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں ، ذرائع کے مطابق نگران کابینہ میں 12 وزراء اور 3 ایڈوائزر کو شامل کرنے کا امکان ہے۔ نگران کابینہ میں حاجی غفران،حامد شاہ، ایڈوکیٹ ساول نزیر، فضل الہی کے نام زیر گردش ہیں، اس کے علاوہ عدنان جلیل، تاج محمد آفریدی،محمد علی شاہ،جسٹس(ر) ارشاد قیصر،ریاض انور کو بھی شامل کرنے کا امکان ہے، رحمت اسلام خٹک، شاکر اللہ اور حمایت اللہ خان کے نام بھی ہیں جبکہ کابینہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما انجم الدین کے بیٹے شاکر اللہ کوبھی شامل کرنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر کے پی غلام علی اور نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کی طویل ملاقات ہوئی تھی ذرائع کے مطابق جو بے نتیجہ رہی ، پی ڈی ایم نے 18 ناموں کی فہرست تیارکی ہے جبکہ نگران وزیراعلیٰ اعظم خان مختصر کابینہ چاہتے ہیں تاہم کو ئی ختمی فیصلہ نہیں ہوسکا، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی قیادت اپنے اپنے من پسند بندے شامل کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ ڈیڈلاک برقرار ہے ۔

ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں اور ہر وقت باخبر رہیں

WhatsApp Channel