اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایک صفحہ پر مشتمل مختصرحکمنامہ جاری کیا۔
10لاکھ روپے مالیتی مچلکے اور 2ضامن کے عوض ضمانت منظورکی جاتی ہے۔ درخواست گزار ضمانت کا غلط فائدہ نہیں اٹھائے گا۔ درخواستگزارٹرائل کورٹ میں پر سماعت پر حاضرہوگا جب تک کہ عدالت استثنی نہ دے۔
ضمانت دینے کی وجوہات تفصیلی فیصلہ میں دی جائیں گی۔