اہم خبریں

اسد قیصر، پرویز خٹک، غلام سرور اور دیگر تمام ملزمان کو دو مقدمات سے بری کردیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      ) پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے درج مقدمات کا معاملہ۔ اسد قیصر، پرویز خٹک، غلام سرور اور دیگر تمام ملزمان کو دو مقدمات سے بری کردیا۔

کیسز کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر ندیم نے کی۔ملزمان کی جانب سے سردار مصروف خان ایڈووکیٹ اور آمنہ علی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسکیوٹر سمیع اللّٰہ جسرا ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ملزمان کے وکلاء نے بریت کی درخواستوں پر دلائل دیتے ہوئے عدالت سے رول آف کنسسٹنسی کی بنیاد پر تمام ملزمان کو بری کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد اسد قیصر، پرویز خٹک، غلام سرور اور دیگر تمام ملزمان کو دونوں مقدمات سے بری کردیا ۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ گولڑہ میں دو مقدمات درج تھے

مزید پڑھیں  :کیا عمران خان رہا ہو سکیں گے ؟ابھی بھی کن کن مقدمات میں نامزد ہیں،کس کیس میں گرفتاری نہیں ڈالی گئی،جا نئے تفصیلی رپورٹ

متعلقہ خبریں