اہم خبریں

مریم نواز آج پاکستان واپسی کیلئے لندن سے روانہ ہوں گی

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائیزر مریم نواز آج پاکستان واپسی کیلئے لندن سے روانہ ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق ان کی وطن واپسی کیلئے ن لیگ نے تیاریاں مکمل کر لی، ہر ایم پی اے اور ایم این اے ایک ہزار کارکنان کو لے کر ائیرپورٹ پہنچے گا۔ مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر شہر کو استقبالیہ بینرز اور پوسٹرز سے سجانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔وہ دبئی میں ایک دن رہیں گی اور ہفتے کی شام لاہور ائیرپورٹ پر پہنچیں گی۔ وہ پاکستان کے میں انتخابی مہم میں کی نگرانی کریں کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی کو بھی منظم کریں گی۔

متعلقہ خبریں