اہم خبریں

بلوچستان میں رات کے وقت سفر پر پابندی عائد ،نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ(نیوز ڈیسک )بلوچستان ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بعض ‘غیر متوقع’ حالات کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کو رات کے وقت سفر کرنے سے روک دیا ہے۔اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بین الصوبائی روٹس پر سفر کرنے والی بسوں اور منی بسوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آج دن کے وقت سفر کریں اور رات کے وقت سفر سے گریز کریں۔

نوٹیفکیشن میں ایڈوائزری کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی لیکن صرف اتنا کہا گیا کہ کچھ ’غیر متوقع‘ حالات کی وجہ سے رات کے وقت سفر سے گریز کیا جانا چاہیے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچنے کے لیے ایڈوائزری کو نافذ کیا جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان کا اصولی موقف،شیڈول کھٹائی میں پڑ گیا

متعلقہ خبریں