اسلام آ باد ( اے بی این نیوز ) رہنما پی ٹی آئی شوکت بسرا نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے لوگ معمولی علاج کیلئے لندن چلے جاتے ہیں۔ غریب عوام کی شاہی خاندان کو کوئی فکر نہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
بانی پی ٹی آئی کے بچوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے رول آف لا کیلئے مذاکرات کی اجازت دی ہے۔ مسلم لیگ ن کو 17سیٹوں کے ساتھ ملک پر مسلط کیا گیا۔
رہنما ن لیگ عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے گولی لگنے کے بعد میڈیکل سرکاری ہسپتال سے کیوں نہیں کرایا؟قانون کہتا ہے رپورٹ سرکاری ہسپتال کی ہوتب ایف آئی آر درج ہوگی۔
بانی پی ٹی آئی کے اپنے بچے لندن میں پڑھ رہے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو احتجاج میں شرکت کیلئے پاکستان آنا چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی کو صرف این آر او چاہیے۔ تیمورتالپور نے کہا کہ۹علاج کیلئے مریم نواز کو ملک سے باہر جانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ ہمارے ملک میں علاج کی بہترسہولت موجود ہے۔ پیپلزپارٹی سیاسی جماعت ہے ،ہم مذاکرات سیاستدانوں سے کریں گے۔ پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت نہیں سمجھتا۔ احتجاج کے بجائے پی ٹی آئی کو عدلیہ پر بھروسہ ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں :بھارت کی کونسی کرکٹ ٹیم ٹی 20ورلڈ کپ سے دستبردار ہوگئی،جانئے