اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر د یئے گئے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
عدالت نے لاہور کے تھانہ مناواں میں درج مقدمے میں علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔پولیس نے علی امین گنڈا پور کے خلاف جلسے میں شرکت کے لیے آنے والے گاڑیوں کے شیشے توڑنے پر ایف آئی آر درج کی تھی۔
علی امین گنڈا پور کے خلاف ستمبر میں درج مقدمے میں اقدام قتل سمیت انسداد دہشت گردی ایکٹ کی 13 دفعات شامل کی گئی تھیں۔مقدمے کے متن کے مطابق علی امین گنڈا پور ایک گروپ کی قیادت کرتے ہوئے سیالکوٹ انٹر چینج میں داخل ہوا اور اس کے کہنے پر لوگوں نے ٹل پلازہ پر کھڑی گاڑیوں کو آگے بڑھانے کی کوشش کی، پولیس نے اے کے 47 سے مزاحمت بھی کی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ ریلی میں شرکت کے لیے آنے والے لوگوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور ٹل پلازہ پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور 21 ستمبر کو لاہور کے علاقے کاہنہ میں پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے لیے پہنچے تھے تاہم ان کے پہنچنے سے قبل ہی ریلی ختم ہو گئی تھی۔
مزید پڑھیں :24نومبرکوعوام کاسمندرنکلےگا، گھبراہٹ بتارہی ہےآپ کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،شیخ وقاص اکرم