پشاور ( اے بی این نیوز )رہنماپی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت کی کوئی دھمکی کسی آئینی حق کونہیں روک سکتی۔ :وزارت داخلہ کارویہ ٹھیک نہیں۔ ہمیں آئینی حق سےروکاجارہاہے۔
24نومبرکوعوام کاسمندرنکلےگا۔ گھبراہٹ بتارہی ہےآپ کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ حکومت بچوں کودھمیاں دےرہی ہے کہ پاسپورٹ بلاک کرینگے۔ ہمیں تمام ہتھکنڈوں سے نمٹنا آتا ہے۔
شناختی کارڈ اور سم بلاک کرنا تو ان کا پرانا طریقہ ہے۔
چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں تمام مسائل میں اپنا کردار ادا کریں۔ تمام صوبوں سے ہمارے لوگ نکل کر احتجاج میں شریک ہونگے۔ بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچایا۔
بشریٰ بی بی نے واضح پیغام دیا ، کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
ایم این اے اور ایم پی ایز کو کارکنوں کی تعداد کا پیغام سابق چیئرمین کا تھا۔ اگر ایم ایز، ایم این ایز نے تعداد کو پورا نا کیا تو پارٹی میں ان کی جگہ نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں :عمران خان سے سے بیرسٹرگوہراور گنڈاپورنے مذاکرات کیلئے اجازت مانگ لی