اسلام آباد ( اے بی این نیوز )24 نومبر کی احتجاجی کال، وزارت داخلہ کا سخت ترین اقدامات کا فیصلہ۔ 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے ریاست کی جانب سے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ۔
وفاقی دارالحکومت میں ڈپٹی کمشنر نےاحتجاج کے پیش نظر 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے متعلقہ سیکیورٹی اداروں کو مکمل تیار ی کی ہدایات جاری ۔
شرپسندی میں ملوث افراد کیخلاف سخت ترین قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت میں تمام سرکاری اور اہم عمارتوں کی سکیورٹی کیلئے سخت ترین حفاظتی اقدامات کرنے کا فیصلہ۔ وزارت داخلہ کا جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کیلئے بھاری نفری تعینات کرنے کا حکم۔
وفاقی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں افغان مہاجرین کیمپوں کی جیوفنسنگ کا عمل شروع ۔
احتجاج کے دوران شر پسندی کرنیوالے طالبعلموں کی تعلیمی اسناد اور داخلے منسوخ کرنے کے فیصلے پر غور ۔ احتجاج میں شامل شرپسند افراد کے پاسپورٹ ، شناختی کارڈ منسوخ اورسم بلاک کرنے کا بھی فیصلہ زیر غور ۔ دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمنٹے کیلئے مشکوک مقامات کی نگرانی شروع ۔
مزید پڑھیں :اس دفعہ نیا یہ ہوگا آپ کو لاشیں اکٹھی کرنی ہیں ،تحریک انصاف کے اجلاس میں الجہاد کے نعرے لگائے گئے،عظمیٰ بخاری















